021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسبوق رہ جانی والی رکعات میں کون سی سورۃ پڑھ سکتا ہے
72447نماز کا بیانمسبوق اور لاحق کے احکام

سوال

امام کے پیچھے نماز میں دیر سے شامل ہونے پر امام کے سلام پھیرنے کے بعد ہم کھڑے ہو جاتے ہیں تو سورۃ فاتحہ کے بعد جو دوسری سورۃ امام نے پڑھی تھی، کیا اس سے پہلے والی سورۃ پڑھیں گے یا بعد والی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مقتدی اپنی رہ جانی والی رکعتوں میں امام کے تابع نہیں ہوتا، وہ کوئی بھی سورۃ پڑھ سکتا ہے۔ البتہ اگر مقتدی دو رکعتوں میں مسبوق ہو تو جب وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اٹھ کر یہ دو رکعات ادا کرے گا تو ان میں سورتوں کی ترتیب کا لحاظ رکھنا ضروری ہوگا۔

حوالہ جات
الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص: 81)
(والمسبوق من سبقه الامام بها أو ببعضها وهو منفرد) حتى يثني ويتعوذ ويقرأ، وإن قرأ مع الامام لعدم الاعتداد بها لكراهتها. مفتاح السعادة (فيما يقضيه) أي بعد متابعته لامامه، فلو قبلها فالاظهر الفساد، ويقضي أول صلاته في حق قراءة، وآخرها في حق تشهد الخ

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

2/08/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب