021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مختلف نوافل کی فضیلت پر لکھے گئے کارڈز کا حکم
72201حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

رمضان میں اکثر کارڈ وغیرہ بانٹے جاتے ہیں جن میں مختلف نوافل کا طریقہ لکھا ہوتا ہےکہ پہلی رکعت میں پچاس مرتبہ سورۃ اخلاص، دوسری رکعت میں سات مرتبہ سورۃ قدر، اسی طرح کئی اور نوافل کا طریقہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ ان کے پڑھنے سے بے انتہا ثواب ملتا ہےوغیرہ۔ اس طرح کے نوافل کی کیا حقیقت ہے؟ کیا یہ احادیث وغیرہ سے ثابت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی روایات و قصص جو عموماً سوشل میڈیا وغیرہ پر گردش کرتے رہتے ہیں یا کارڈز کی صورت میں تقسیم ہوتے رہتے ہیں، یہ عموما من گھڑت ہوتے ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ لہذا تحقیق کیے بغیر ایسی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ باقی کسی مخصوص نماز وغیرہ کے حتمی حکم کے لیے متعلقہ کارڈ وغیرہ دارالافتاء  بھیج کر دوبارہ معلوم کر لیا جائے۔

حوالہ جات
-

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

2/08/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب