021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نماز کے دوران سجدہ تلاوت کی ادائیگی
72446نماز کا بیانسجدہ تلاوت کا بیان

سوال

ہمارے امام صاحب فجر کی نماز میں قرآن پاک ترتیب سے پڑھ رہے ہیں، سجدے والی آیت پر رکوع کر لیتے ہیں، کیا ایسا کرنے سے سجدہ تلاوت ادا ہو جاتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص نماز کے دوران سجدہ تلاوت والی آیت پڑھتا ہے تو اس پر سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے، پھر نمازی کو اختیار ہے کہ چاہے تو تلاوت کا سجدہ کر لے اور اگر چاہے تو اسی وقت نماز کا رکوع اور سجدہ ادا کر کے تلاوت کا سجدہ ادا کیا جائے۔ لہذا آپ کے امام صاحب کا اس طریقے سے نماز کے سجدے کے ساتھ سجدہ تلاوت ادا کرنا درست ہے۔

حوالہ جات
-

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

2/08/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب