021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسلمانوں کو اعمال کی دعوت دینے کا طریقہ
72412علم کا بیانتبلیغ کا بیان

سوال

جب لوگوں کو داڑھی رکھنے کا کہا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ "آپ لوگ صرف داڑھی پر کیوں زور دیتے ہیں جبکہ اور سنتیں بھی ہیں" اور کہتے ہیں کہ یہ "ضروری نہیں کہ جس کی داڑھی نہ ہو اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہ ہو، بہت سے لوگوں کا باطن بہت اچھا ہوتا ہے جبکہ بہت سے لوگ بظاہر نیک نظر آتے ہیں لیکن باطن خراب ہوتا ہے" ایسے میں ان لوگوں کو کیا کہنا چاہیے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسے لوگوں کو پیار اور محبت سے سمجھانا چاہیے، دعوت کا کام مسلسل جاری رہنا چاہیے، سختی اور لڑائی جھگڑے سے بچنا چاہیے۔ اگر کوئی شخص بات نہیں مانتا تو اپنے لیے اور اس کے لیے ہدایت کی دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔

حوالہ جات
-

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

2/08/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب