021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مرد کے لیے چاندی کی چین پہننے کا حکم
72896جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!

میرا دوست بچپن سے چاندی کی چین پہننے کا عادی ہے۔ میں نے اس کو کئی بار بتایا ہے کہ یہ جائز نہیں ہے۔ لیکن وہ کہتا ہے کہ کہیں سے واضح فتوی لے آؤ تو میں پہننا چھوڑ دوں گا۔ اِس بارے میں کیا حکم ہے؟ واضح فرمائیں۔ چاندی کی انگھوٹی کے بارے میں بھی وضاحت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیرا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مردوں پر سونا، چاندی سمیت ہر قسم کا زیور پہننا حرام ہے، لہذا چاندی کی چین پہننا جائز نہیں۔ البتہ صرف ساڑھے چار ماشہ تک کی چاندی کی انگھوٹی پہننے کی اجازت ہے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفي رحمہ اللہ تعالی: (ولا يتحلى) الرجل (بذهب وفضة) مطلقا (إلا بخاتم ومنطقة وحلية سيف منها) أي الفضة إذا لم يرد به التزين.(الدر المختار مع رد المحتار: 6/358)
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: وينقشه اسمه أو اسم الله تعالى لا تمثال إنسان أو طير ولا محمد رسول الله، ولا يزيده على مثقال. (رد المحتار: 6/361)
قال جماعۃ من العلماء رحمھم اللہ تعالی: ذكر في الجامع الصغير: وينبغي أن تكون فضة الخاتم المثقال، ولا يزاد عليه. وقيل: لا يبلغ به المثقال، وبه ورد الأثر، كذا في المحيط.(الفتاوی الھندیۃ: 5/335)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

10/ شعبان/ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب