021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نکاح کی ایک صورت(زانی اور مزنیہ کی اولاد کاآپس میں نکاح)
72802نکاح کا بیانمحرمات کا بیان

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

زید کے کسی زمانے میں ایک خاتون سے ناجائز تعلقات رہے ہیں۔ پھر اُس خاتون کی کہیں اور شادی ہوگئی اور زید کی بھی کہیں اور ہوگئی، دونوں کی اپنی اپنی اولادیں بھی ہوگئیں۔ اب زید اپنے بیٹے کا اُس خاتون کی بیٹی سے رشتہ کرنا چاہ رہا ہے۔ کیا اُن دونوں کا آپس میں رشتہ ہوسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں چونکہ زید اور خاتون کی اولادیں آپس میں ایک دوسرے سے نہیں ہیں، بلکہ اپنے اپنے نکاح سے ہیں، لہذا دونوں کی اولادوں کا آپس میں نکاح جائز ہے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ تعالی: ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها. (البحر الرائق: 3/108)
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها. اهـ. (رد المحتار: 3/32)
قال العلامۃ عبد الرحمن شیخی زادہ رحمہ اللہ تعالی: ولا تحرم أصولها وفروعها على ابن الواطئ وأبيه، كما في المحيط للسرخسي. (مجمع الأنہر: 1/326)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

13/ شعبان/ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب