021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مرحوم کی  تنخواہ میں میراث کاحکم  
73080میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال: اگرمرحوم کی بیوی کومرحوم کی تنخواہ،دی گئی ہوتواس پرمرحوم کےوالدین کاحق ہوگایانہیں؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس میں کمپنی کےقوانین کااعتبارہوگا،اگرتنخواہ کی رقم گزشتہ ایام کی ہو،یعنی ملازم کام کرچکاتھااورتنخواہ کاحق دارہوگیاتھاتواس میں میراث جاری ہوگی،اس میں سابقہ تفصیل کےمطابق بیوہ کے ساتھ مرحوم کےوالدین کابھی حصہ ہوگا۔

اوراگرتنخواہ کےنام سےیہ رقم ملازمت کےبدلےمیں نہیں دی جاتی،بلکہ کمپنی کی طرف سےتعاون کےطورپردی جاتی ہوتواس صورت میں کمپنی کی طرف سےجس کےنام پرجاری ہوگی،وہی اس کاحق دارہوگا،صورت مسئولہ میں اگرکمپنی کےقوانین کےمطابق صرف بیوہ کوہی دی گئی ہوتوپھراس صورت میں مرحوم کےوالدین کاحصہ نہ ہوگا۔(ماخوذازسابقہ فتوی 63955/57)

حوالہ جات

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

06 /رمضان 1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب