021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قیامت کے دن پریشانی کے باعث انسان کا اپنا ہاتھ کھاجانے کی تحقیق
73171حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

قیامت کے دن اتنا سخت ہوگا کہ پریشانی کی وجہ سے انسان اپنا پورا ہاتھ کھاجائے گا ،لیکن اس کو پتہ بھی نہ چلے گا۔ کیا یہ بات بھی بطور حدیث ثابت اور صحیح ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ بات قرآن مجید کی آیت نمبر۲۷سورہ فرقان سے ثابت ہے کہ قیامت کے دن کافر اور ظالم لوگ اپنے ہاتھوں کو افسوس کی وجہ سے کاٹیں گے، لیکن ہاتھ کے مکمل کھالینے کا ذکرہمارے علم کے مطابق نہ تو کسی حدیث میں ہے اور نہ ہی قرآن مجید میں۔

حوالہ جات
{وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا } [الفرقان: 27]

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷ شوال۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب