021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چائنہ نمک کاحکم
73172جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا چائنہ نمک کا استعمال درست ہے ؟جبکہ مشہوریہ ہے کہ یہ خنزیر کی چربی سے بنتا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری معلومات کے مطابق چائنہ نمک چونکہ خنزیر کی چربی کےعلاوہ دیگر چیزوں( پھلوں اور سبزیوں وغیرہ)سے بھی تیار ہوتا ہے، لہذا اس کا خنزیر کے چربی سے تیار ہونا یقینی نہیں،بلکہ محض شک اوراحتمال ہے اورمحض اس وجہ سے اس کے استعمال  کو ممنوع اورناجائزقرار نہیں دیا جاسکتا،نیزاگر بالفرض اس کا خنزیر ہی کی چربی سے تیار ہونا مان بھی لیا جائے تو بھی انقلاب ماہیت کے اصول کے مطابق  بھی یہ ناجائز نہیں ہوسکتا، البتہ بعض طبی تحقیقات  کےمطابق اس کا استعمال مضر صحت ہوسکتا ہے اور اس وجہ سے اس کی خرید فروخت پر قانونا پابندی بھی ہے،لہذا اس لحاظ سے اس کا استعمال خلاف احتیاط  بلکہ واجب الترک ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 46)
والظاهر أن مذهبنا ثبوت انقلاب الحقائق بدليل ما ذكروه في انقلاب عين النجاسة. كانقلاب الخمر خلا والدم مسكا ونحو ذلك، والله أعلم.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷ شوال۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب