021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اہل جنت کا دیدارخداوندی کے لیے علماء سے رجوع کی تحقیق
73170حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

جب اہل جنت جنت میں داخل ہوجائیں گے، تو اللہ تعالی فرمائے گا کہ کسی چیز کی کمی تو نہیں  تو اہل جنت کہیں گے کہ کسی چیز کی کمی نہیں تو اللہ تعالی فرمائے گا کہ جاؤ اپنے علماء سے پوچھو تو جب اہل جنت علماء کے پاس جائیں گے تو علماء کہیں گے کہ اللہ تعالی سے درخواست کرو کہ ہمیں اپنا دیدار کراؤ تو اللہ تعالی اپنا دیدار کرائے گا۔ کی یہ حدیث صحیح ہے؟

o

بعض  روایات سے اتنی بات تو ثابت ہے کہ اللہ تعالی دیدار کرانے سے پہلے اہل جنت سے  نعمتوں میں سے کسی نعمت کی کمی بارےپوچھے گا، اور اہل جنت کی طرف سے کسی بھی قسم کی نعمت کی کمی کی نفی کے بعد اللہ تعالی انہیں اپنے دیدار کی نعمت سے نوازے گا، لیکن اس بارے میں اہل جنت کا اہل علم سے پوچھنے کا ذکرہمیں کسی روایت میں نہیں ملا۔

حوالہ جات

تفسير الطبري = جامع البيان ت شاكر (15/ 64)
حدثني المثنى قال، حدثنا سويد بن نصر قال: أخبرنا ابن المبارك، عن أبي بكر الهذلي قال: أخبرنا أبو تميمة الهجيمي قال، سمعت أبا موسى الأشعري يخطب على منبر البصرة يقول: إن الله يبعث يوم القيامة ملكا إلى أهل الجنة فيقول: "يا أهل الجنة، هل أنجزكم الله ما وعدكم"! فينظرون،  فيرون الحلي والحلل والثمار والأنهار والأزواج المطهرة، فيقولون: "نعم، قد أنجزنا الله ما وعدنا"! ثم يقول الملك: "هل أنجزكم الله ما وعدكم"؟ ثلاث مرات، فلا يفقدون شيئا مما وعدوا، فيقولون: "نعم"! فيقول: "قد بقى لكم شيء، إن الله يقول: (للذين أحسنوا الحسنى وزيادة) ، ألا إن الحسنى الجنة، والزيادة النظر إلى وجه الله".۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔قال: حدثنا الحجاج، ومعلى بن أسد قالا حدثنا حماد بن زيد، عن ثابت، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: إذا دخل أهل الجنة الجنة قال لهم: إنه قد بقي من حقكم شيء لم تعطوه! قال: فيتجلى لهم تبارك وتعالى. قال: فيصغر عندهم كل شيء أعطوه. قال: ثم قال: (للذين أحسنوا الحسنى وزيادة) ، قال: الحسنى الجنة، والزيادة النظر إلى وجه ربهم، ولا يرهق وجوههم قتر ولا ذلة بعد ذلك.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷ شوال۱۴۴۲ھ

n

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔