021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
یوٹیوب چینل کی کمائی کا حکم
73285اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

میں یوٹیوب پر نیوز کا چینل شروع کرنا چاہتا ہوں ،جس میں میں نیوز دوسرے لوگوں کی ویبسائٹ اور سوشل میڈیا سے لوں گا جو کہ کاپی رائٹر کنٹنٹ ہوتا ہے تو کیا اگر میں ان الفاظ میں تبدیلی کردوں ،لیکن مطلب وہی رہے تو کیا میرے لیے اس طرح کمائی حلال ہوگی جو یوٹیوب سے کماؤں گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مندرجہ ذیل شرائط کی پابندی کی صورت میں کمائی حلال ہے، جبکہ شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں کمائی مکروہ ہے۔

1.    دوسرے ویب سائٹ کی نشر کی جانے والی خبر کی اپنے طور پردیگر ذرائع سے تحقیق بھی کی جائے ا

2.    وہ خبر یا اس کی ویڈیومفاد عامہ یا ملکی ،ملی مفادومقاصد کے منافی وخلاف نہ ہو

3.    نیز ایسی خبر کونشر کرنے میں کسی قسم کے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے اختراز کیا جائے،مثلا اسے اپنی خبر کے طور پر بھی نہ نشر کیا جائے ،بلکہ مختلف ذرائع سےحاصل شدہ خبر کے عنوان سے ذکر کیا جائے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۸شوال۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب