021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت کا طلاق کے الفاظ سننے سےرجوع کرنا
73472فیصلوں کے مسائلثالثی کے احکام

سوال

کیافرماتے علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

   کوئی عورت  مجلسُ القضاء میں شوہر سے تین طلاق سننے کی مدعی ہونے کے بعد مجلسُ القضاء شوہر کے حق میں فیصلہ کردیتی ہے جیسا کہ اوپر ذکرکیاگیا ،پھر یہی عورت سابقہ اقرارسے رجوع کرتی ہے ،یا تو اپنے آپ کو جھوٹی تسلیم کرکے ،یا یہ کہہ کرکہ مجھ سے کچھ وہم ہوا تھا کہ میں نے طلاقِ ثلاثہ سننے کا دعوی کرلیا ، ابھی میں اس سے رجوع کرتی ہوں، کیا اس طرح رجوع کرناقابلِ قبول ہوگا؟ کیا"المرٲ یوخذ باقرارہ"  کی وجہ سے اس کا یہ دعوی ناقابلِ قبول ہوگا؟  جبکہ اس میں دوسرے یعنی شوہر کاحق بھی متعلق ہے،عورت تین طلاق سننے سے رجوع کرے تو کیا وہ دیانةً اپنےشوہر کےلیے حلال ہوجائے گی ؟اس طرح  کی صورت ِحال  میں مجلسُ القضاء کو کیا کرناچاہیے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

     چونکہ مجلس نے فیصلہ ایک شرعی بنیاد حلفُ الزوج پر کیاہے، لہذا وہ فیصلہ نافذہے اورمذکورہ عورت  کارجوع عن الاقرار قبول نہیں کیاجائےگا،ایک تو اس لیے کہ اس کی باتوں میں تعارض ہے،دوسرا  اس لیے کہ وقت گزرنے سےتہمت کا خطرہ ہے کہ یہ صرف تمکین کے جوازحاصل کرنے کےلیے جھوٹ بول رہی ہو ،نیز یہ اقرارسے رجوع ہے جو قبول نہیں۔

حوالہ جات
وفی مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر - (ج 3 / ص 326)
وفي البزازية ، ولو قالت طلقني ثلاثا ثم أرادت تزويج نفسها منه من غير تحليل ليس لها ذلك أصرت عليه أم كذبت نفسها .
وفی بدائع الصنائع زکریا۳/۵۶، کراچی ۳/۳۴
قولہ لا رجوع عن تعلیق طلاقہا بالشرط و قولہ بل إثبات تعلیق طلاق ہذہ بالشرط والرجوع لا یصح والإثبات صحیح فبقیت فیتعلق طلاقہا بالشرط.
 
وفی رد المحتار : ۴/۱۱
’’فحیث کان یمینا من جانب الزوج والمولی إمتنع الرجوع‘‘
وفی بدائع الصنائع: 3/ 34
والرجوع لا یصح والإثبات صحیح فبقیت فیتعلق طلاقها بالشرط .
وفی المحيط البرهاني في الفقه النعماني - (ج 8 / ص 82)
وفي «المنتقى»: قال هشام: سألت محمداً * رحمهما الله * عن رجل ادعت عليه امرأته طلقها ثلاثاً وهو يجحد فمات الزوج، وجاءت المرأة وتطلب ميراثها، فقال: إن صدقته المرأة قبل أن يموت، وقالت: صدقتَ لم تطلقني، ورثته، وإن لم ترضخ إلى تصديقه حتى مات لم ترثه.

 سیدحکیم شاہ عفی عنہ

 دارالافتاء جامعۃ الرشید

 19/11/1442ھ

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب