03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دو طلاقیں دینے کے بعد سابقہ بیوی سے نکاح کا حکم
73485نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میری سابقہ بیوی جسے میں دو طلاقیں دے چکا ہوں اور  اب وہ میرے نکاح میں نہیں رہی،لیکن کیا اب کبھی بھی ہمارا نکاح نہیں ہوسکتا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ آپ نے اسے دو طلاقیں دی ہیں،اس لیے آپ دونوں کا دوبارہ  نکاح ہوسکتا ہے،تاہم موجودہ صورت میں نکاح کے بعد آپ کے پاس صرف ایک طلاق کا اختیار ہوگا۔

حوالہ جات

"الدر المختار "(3/ 409):

"(وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) ومنع غيره فيها لاشتباه النسب".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

20/ذی قعدہ1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب