021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میراث میں سے بہنوں کو حصہ دینا بھی ضروری ہے
73520میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

اگر بہنوں کو حصہ دینے کی صورت میں چھوٹے بھائیوں کی طرف سے شر و فساد کا اندیشہ ہو تو پھر کیا بہتر شرعی حل موجود ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

والد کے ترکہ میں سے جس طرح بیٹوں کو حصہ دینا ضروری ہے ، اسی طرح بیٹیوں کو بھی حصہ دینا ضروری ہے۔والد کے ترکہ میں سے بہن بیٹیوں کو حصہ نہ دینا کبیرہ گناہ ہے ۔ دنیاوی چند ٹکوں کے عوض آخرت کے خسارے کا سودا کرنا یقیناً اپنے ساتھ ظلم کرنا ہے ۔ بہنوں کو حصہ دینے کی صورت میں اگر بھائیوں کی طرف سے شر و فساد کا اندیشہ ہو تو انہیں پیار محبت سے سمجھائیں۔ قرآن و حدیث کے احکامات سے آگاہ کریں ۔ آخرت کے عذاب سے ڈرائیں ۔بات بن جائے تو اچھی بات ہے ۔ بصورت دیگر چھوٹے  بھائیوں کی مخالفت کی پرواہ کیے بغیر بہنوں کو جائیداد میں سے لازماًحصہ دیا جائے۔

حوالہ جات

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

24 ذو القعدۃ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب