021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والد کی وفات کے بعد تقسیم میراث کس کی ذمہ داری ہے ؟
73519میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

والد کے فوت ہو جانے کے بعد میراث کی تقسیم بڑے بھائی کی ذمہ داری ہے کہ نہیں ؟ اگر ہے تو پھر ہر بھائی اور ہر بہن کو ذکر کردہ نصوص کے مطابق حصہ دینا بھی بڑے بھائی کی ذمہ داری ہے کہ نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گھر کے سربراہ کے فوت ہو جانے کی صورت میں ان کا ترکہ ورثاء میں شرعی تقاضوں کے مطابق تقسیم کیا جاناضروری ہے۔ شریعت میں اس حوالے سے گھر کے بڑے بیٹے یا کسی دوسرے فرد کو ذمہ دار نہیں بنایا گیا ہے ،بلکہ یہ تمام ورثاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ والد کا ترکہ شرعی ہدایات کے مطابق آپس میں تقسیم کر لیں، البتہ اگر بڑا بیٹا ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام ورثاء میں شریعت کی ہدایات کا خیال کرتے ہوئے یہ ذمہ داری ادا کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔

حوالہ جات

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

24 ذو القعدۃ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب