021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زوہان نام کا کیا معنی ہے ؟
73523جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

زوہان نام کا کیا معنی ہے ؟ اور یہ نام دراصل زوہان ہے یا زوحان ہے ؟ دونوں کے معنی مطلوب ہیں؟ کیا زوہان یا زوحان نام کا رکھنا صحیح ہے ؟انٹرنیٹ پر کہیں زوہان اور کہیں پر زوحان دونوں کے معنی اللہ کا تحفہ بتایا جاتا ہے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بچوں کا نام رکھنے کے حوالے سے یہ بات ذہن میں رہے کہ بچوں کا نام انبیاء و صحابہ کرام کے نام پر رکھنا بہتر ہے ۔ یا پھر ایسا نام رکھا جائے جس کا معنی اچھا ہو ۔

زوہان نام باوجود تلاش و تتبع کے اردو و عربی کی لغات میں نہیں ملا ، البتہ لفظ زوحان عربی زبان کا لفظ ہے ، جس کا معنی ہے " ہٹنا یا الگ ہونا " ۔عربی زبان میں ایک جملہ استعمال ہوتا ہے " زاح عن بیتہ " ( وہ اپنے گھر سے دور ہوا ) ۔ بہتر یہ ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے ۔ کوئی دوسرا بہتر معنی والا نام رکھ لیا جائے ۔

حوالہ جات

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

24 ذو القعدۃ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب