021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عوام کے لیےتفسیر ابن کثیر (اردو) کا مطالعہ کیسا ہے؟
73649قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ہم لوگ فقہ حنفی سے تعلق رکھتے ہیں کیا ہم تفسیر ابن کثیر اردو پڑھ سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غیر عالم شخص کے لیے از خود کتب تفسیر دیکھنا الجھنیں پیدا کرسکتا ہے، اس لیے کہ کتب تفسیر میں علمی اصطلاحات اور علمی اختلافات وغیرہ بھی مذکور ہوتے ہیں، جن کو بغیر علمی استعداد کے نہیں سمجھا جاسکتا، لہذا عوام کو تفسیر ابن کثیر وغیرہ عربی تفاسیر کے ترجموں کے بجائے ،تعلیم یافتہ عوام کے لیے اردو زبان میں لکھی گئی تفسیر معارف القرآن از مفتی اعظم پاکستان سابق مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ تعالی کو دیکھنا چاہئے، اس لیے کہ وہ ایک جامع ،آسان ،مدلل اور دور جدید کےتقاضوں اور جدید ذہنوں کےشکوک،وشبہات اور اشکالات کے تشفی بخش جوابات پر مشتمل ایک مستند اور ضخیم،  بے مثل ولاجواب تفسیر ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب