021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ماں کے نام مکان کی تقسیم کس طرح ہو گی ؟
73666میراث کے مسائلمناسخہ کے احکام

سوال

اگر ماں کے نام مکان ہو تو حصے کس طرح ہوں گے ؟ ماں باپ کا حصہ کتنا اور بیٹے بیٹی کا کتنا ہو گا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرمکان آپ کی ملکیت ہے اور آپ کی زندگی میں ہی بیچا جائے تو اس صورت میں آپ کو اختیار ہےکہ جیسے چاہیں ، مکان کی رقم تقسیم کریں ۔اپنے لیے جو چاہیں رقم رکھ سکتی ہیں ۔ شوہر کو جوچاہیں حصہ دیں۔اسی طرح بچوں میں بھی رقم تقسیم کر سکتی ہیں  ۔اپنی زندگی میں جائیداد اولاد میں تقسیم کرنا چاہیں تو بہتر یہ ہے کہ سب بیٹوں اور بیٹیوں کو برابر برابر حصہ دیں ۔ اگر میراث کے اصولوں کے مطابق بیٹے کو بیٹی کی نسبت دگنا حصہ دیا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، البتہ آپ کی وفات کے بعد یہ مکان آپ کا ترکہ ہو گایعنی آپ کے ورثاء میں تقسیم ہو گا ۔ شوہر کا اس میں چوتھائی حصہ ہوگا ، جبکہ باقی اولاد میں اس طور پر تقسیم ہو گا کہ بیٹے کا حصہ بیٹی کی نسبت دگنا ہو گا ۔ ورثاءچاہیں تو بیچ کررقم آپس میں تقسیم کر لیں یا پھر ورثاء میں سے کوئی مکان رکھنا چاہے تو باہم رضامندی سے قیمت لگوا کر دیگر ورثاء کو ان کی قیمت دے دی جائے ۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين- (4/444)

 ورد في الحديث أنه قال سووا بين أولادكم في العطية ولو كنت مؤثرا أحدا لآثرت النساء على الرجال رواه سعيد في سننه، وفي صحيح مسلم من حديث النعمان بن بشير تقوا الله وعدلوا في أولادكم فالعدل من حقوق الأولاد في العطايا والوقف عطية فيسوي بين الذكر والأنثى لأنهم فسروا العدل في الأولاد بالتسوية في العطايا حال الحياة
 وفي الخانية ولو وهب شيئا لأولاده في الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض روى عن أبي حنيفة لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل في الدين وإن كانوا سواء يكره، وروى المعلى عن أبي يوسف أنه لا بأس به إذا لم يقصد الإضرار وإلا سوى بينهم وعليه الفتوى۔
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (6/ 234)
إذا اختلط البنون والبنات عصب البنون البنات فيكون للابن مثل حظ الأنثيين لقوله تعالى
{يوصيكم الله في أولادكم للذكر مثل حظ الأنثيين} [النساء: 11] فصار للبنات ثلاثة أحوال
النصف للواحدة والثلثان للاثنتين فصاعدا، والتعصيب عند الاختلاط بالذكور.

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

3 ذو الحج 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب