021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمیٹی کی طرف سےامام کی تنخواہ میں اضافہ کردیاگیا،اس کےبعدبھی اضافہ کامطالبہ کرنا؟
74009نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

سوال:ایک مسجد میں ایک امام صاحب کئی سالوں سے امامت کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اور ان کا مشاہرہ بھی متعین ہے۔جوانتظامیہ کی طرف سے ہرماہ دیاجاتاہے،مشاہرےکےلیے عام طور پرمسجدمیں آنےوالی چندےکی رقم استعمال کی جاتی ہے،جس میں وقتاً فوقتاً اضافہ بھی ہوتا رہتا ہے۔گزشتہ دو سال سے امام صاحب کے مشاہرے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا،امام صاحب کی طرف سے یہ درخواست آئی کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے لہذا اب مشاہرے میں اضافہ کیا جائے،تو کمیٹی کی طرف سے اس پر کچھ اضافہ کیا گیا،جس اضافے پر امام صاحب نے ناراضگی کا اظہار فرمایا۔اور فرمایا کہ یہ اضافہ میرے لئے قابل قبول نہیں۔اوراس کےبدلےایک رقم کی تعیین کی کہ کم از کم اتنا مشاہرہ ہوگا تو وہ میرے لئے قابل قبول ہوگا۔جو مشاہرہ انہیں اضافے کے ساتھ دیا گیا تھا اسے ناراضگی میں واپس کر دیا۔

سوال یہ ہے کہ:کیاامام صاحب اس طرح مشاہرےاوراضافے کی تعیین فرما کرمطالبہ کر سکتے ہیں؟کیا یہ شرعاً درست ہے؟

اورکمیٹی پرکیالازم ہے کہ امام صاحب جومطالبہ رکھیں اسی طرح سےپوراکیاجائے؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

امام اپنےماہانہ اخراجات کااندازہ لگاکرمشاہرےمیں اضافےکےلیےایک متعین مقدارکامطالبہ کرسکتاہے،

شرعااس میں کوئی حرج نہیں،ہاں امام کوچاہیےکہ اپنےواقعی ہونےوالےاخراجات اور کمیٹی کےمالی حالات کوپیش نظررکھ کرمطالبہ کرے۔

دوسری طرف کمیٹی پرامام صاحب کاہرمطالبہ مانناشرعالازم نہیں۔

صورت مسئولہ میں اگرامام صاحب نےامامت کےپیشےاوراس علاقےکےعرف کےمطابق موجودہ تنخواہ کےکم ہونےکی وجہ سے(اپنےاخراجات کےمطابق)مناسب اضافہ کامطالبہ کیا،اورکمیٹی کےپاس اس حدتک واقعی گنجائش بھی ہو(مثلاکمیٹی کی طرف سےدیگراخراجات بلاکسی روک ٹوک کےکیےجاتےہوں،صرف امام کی تنخواہ بڑھانےمیں گنجائش کامسئلہ ہوتاہو)توشرعاعرفااوراخلاقاکمیٹی پرلازم ہےکہ امام کےمطالبےپرمشاورت کرکےاضافہ کیاجائے۔

اوراگرکمیٹی کےمالی حالات اس کےمتحمل نہ ہوں،جس کی وجہ سے(امام صاحب کا مقررکردہ)اضافہ نہ کیاجاسکےتوکمیٹی پرلازم ہوگاکہ امام صاحب  کےمرتبہ،ادب اوراحترام کاخیال رکھتےہوئےمناسب اندازمیں جواب دیاجائے،مثلاموجودہ مسئلہ میں امام صاحب کوموجودہ اضافہ(جوکمیٹی کی طرف سےفی الوقت کیاگیاہے)پرراضی کرلیاجائے،اورکمیٹی کی گنجائش کےمطابق آئندہ مزیداضافہ پرمشاورت کاوعدہ کرلیاجائےتوامیدہےآئندہ امام صاحب بھی کمیٹی کاخیال رکھیں گے۔

حوالہ جات

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

23/محرم الحرام 1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب