73981 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
ایک بھائی محمد سعید جو کہ شادی شدہ تھا والد صاحب کی زندگی میں ہی انتقال کرگیا تھا اور اس کے بچوں کو والد صاحب اپنی زندگی میں جائیداد میں سے حصہ دے چکے تھے،اب آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ محمد سعید کا والد صاحب کی جائیداد میں کوئی حصہ بنتا ہے یا نہیں؟
o
میراث میں ان ورثہ کو حصہ ملتا ہے جو مرنے والے کے انتقال کے وقت زندہ ہوں،جن ورثہ کا پہلے انتقال ہوچکا ہو انہیں میراث میں سے حصہ نہیں ملتا،اس لیے آپ کے بھائی محمد سعید کو جن کا والد سے پہلے انتقال ہوگیا تھا،مرحوم والد کی میراث میں حصہ نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
"البحر الرائق " (8/ 577):
قال – رحمهﷲ - (ولا توارث بين الغرقى والحرقى إلا إذا علم ترتيب الموت) أي إذا مات جماعة في الغرق أو الحرق ولا يدرى أيهم مات أولا جعلوا كأنهم ماتوا جميعا فيكون مال كل واحد منهم لورثته ولا يرث بعضهم بعضا إلا إذا عرف ترتيب موتهم فيرث المتأخر من المتقدم وهو قول أبي بكر وعمر وزيد وأحد الروايتين عن علي - رضي ﷲ عنه - وإنما كان كذلك؛ لأن الإرث يبنى على اليقين بسبب الاستحقاق وشرطه وهو حياة الوارث بعد موت المورث ولم يثبت ذلك فلا يرث بالشك".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
23/محرم1443ھ
n
مجیب | محمد طارق صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |