021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شادی کے موقع پررخصتی سے قبل بچی کو سونا بناکر سسرال کے حوالے کیاتو زکوۃ کا حکم
74343زکوة کابیانسونا،چاندی اور زیورات میں زکوة کے احکام

سوال

میں نے اپنی بچی کے لیے سونا بنایا اور رسم ورواج کے مطابق بچی کی شادی بھی کی ،لیکن رخصتی نہیں کی اور سونا اس کے سسرال کے حوالے کیا اور اس وقت سے چار سال تک سونا بچی کے سسرال کے پاس رہا ،بچی کو اس کا مالک نہیں بنایا گیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ میں نے بیٹے کی شادی بھی ان کے گھر سے کی تھی اور دونوں کی شادی ایک ساتھ ہوئی تھی، چار سال بعد بچی کی رخصتی ہوئی اور اس کے بعد اس کو اس سونے کا مالک بنا دیا گیا ،اس چار سال کی مدت کی زکوۃ اور قربانی کس کے ذمہ ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر یہ سونا بچی کے حق مہر سے بنایا تھا تو اس کی مالک بچی ہی ہے اور اس کی چار سالوں کی زکوۃ اور قربانی بھی اسی پر واجب ہے اور اگر یہ سونا آپ نے اپنے پیسوں سے بنایا تھا تو جب تک سسرال نے بچی کوقبضہ نہ دیا ہو اس وقت تک یہ آ پ کی ملکیت شمار ہوگی اور اس کی زکوۃ اور قربانی آپ کے ذمہ ہوگی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۸صفر۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب