021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
یوٹیوب  چینل کےUser   بڑھاکرپیسےکمانےکی ایک صورت کاحکم
74371جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

سوال:بعدازسلام مسنون گزارش ہےکہ اگرکسی بندےکایوٹیوپ چینل ہے،جوکہ مونیٹائزہے،اب یوٹیوپ  adsرن کرنےکےپیسےدیتاہے،وہ بندہWork CPM کرتاہے،مطلب VPNلگاکےاپناسرورتبدیل کرکےadsخودرن کررہاہے،تواس صورت میں جوپیسےملیں گےاس کاشرعی حکم کیاہے؟

تنقیح:سائل نےاس کاطریقہ کاریہ بتایاکہ یوٹیوب چینل کےلائک اورویوربڑھنےاوراشتہارات چلانےپرگوگل چینل بنانےوالےکوپیسےدیتاہے،سوال کامطلب  یہ ہےکہ مثلاایک چینل بنانےوالاہے،اس نےاپناچینل بنایااب اس کواس سےپیسےزیادہ کمانےہیں تواسی اپنےچینل پرہی دوسراVpn لگاکرسرورتبدیل کردیتاہےاوراپنےآپ کوکسی اورنام سےظاہرکرکےاشتہارات رن کرتاہے،اس کامقصدیہ ہوتاہےکہ گوگل کوچینل کےusers زیادہ نظرآئیں تواس کےذریعہ earning زیادہ ہوگی۔یوٹیوب اورگوگل  کی طرف سےاس طرح کام کرنےکی اجازت نہیں ہوتی،ایسی صورت میں اگرکوئی اس طرح کام کرتاہےتوکیایہ جائزہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں چونکہ گوگل اوریوٹیوب اشتہارات وغیرہ چلانےکےپیسےاصل مالک کودیتےہیں،شروع میں چینل بنانےوالوں کی طرف سےگوگل ایڈسنس اوریوٹیوب سےان کی پالیسی کےمطابق terms and conditions کوفالوکرنےکامعاہدہ ہوتاہے،اس معاہدہ کی وجہ سےیوٹیوب کےاصول وضوابط پرعمل کرناشرعابھی لازم ہے،اس لیےبعدمیں اس طرح کےخلاف قانون کام کرنےکی شرعابھی اجازت نہیں ہوگی ،اس طرح کی کمائی بھی ناجائزہوگی،اس عمل کی وجہ سےجتنی کمائی ہوئی ،اس کوبلانیت ثواب صدقہ کرناضروری ہوگا۔

حوالہ جات
.....

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

01/ربیع الاول  1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب