021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دنیوی مفادات کی خاطر قبول اسلام کی شرعی حیثیت
74406ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

کیا شادی کی خاطر یا معاشی مفادات کی خاطر یا تالیف قلب کے باعث مسلمان ہونے والے کا اسلام شرعا معتبر ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب حالت جبر کا اسلام  شرعا معتبر ہے اور مذکورہ امور کا اکراہ وجبر نہ ہونا بھی مسلم ہے تو ایسی صورت میں ان اغرض کی پیش نظرمسلمان ہونا بلا شبہ شرعا معتبر ہوگا،البتہ اخروی نجات کے لیے تصدیق قلبی اورحصول ثواب کے لیے اخلاص بھی ضروری ہوگا،جس کی تفصیل پہلے سے ایک سؤال کے ضمن میں گزرچکی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲ربیع الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب