021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کافر سے نفرت
74487جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

السلام علیکم مفتی صاحب! میں نےاپنے موبائل میں گاڑیوں کی تصویر لی جس میں مودی کی گاڑی کی تصویر بھی تھی،ان تصویروں میں جس جگہ مودی کی تصویر نظر آئی،میں نے اس کی تصویر کو کالے رنگ سے مسخ کر دیا،صرف گاڑی کی تصویر کو رکھا،ایسا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟مجھے کفر اور مودی سے سخت نفرت ہے،میرے دل میں مال کی محبت بھی نہیں ہے،صرف گاڑیاں تصویر میں اچھی لگتی ہیں،ایسا کرنا کیساہےشریعت میں؟جب کہ پہلے ایسا کہا ہو کہ گاڑیوں کی تصویریں لی تو اس کا مطلب ہےاللہ مجھ سے ناراض ہےاوربعدمیں لے لیں تو جائز ہے(تصویر )؟ آخرت میں درجات کی کمی تونہیں ہوگی؟جزاک اللہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کفر سے اور کفر کی وجہ سے کسی کافر سے نفرت بری بات نہیں،بلکہ عین تقاضائےایمان ہے، گاڑیوں کی تصویر اگر مال اور دنیا کی محبت کی وجہ سے نہ ہو تو اس میں کوئی گناہ نہیں، اور نہ ہی اس وجہ سے اخروی اجروثواب سے کسی قسم کی محرومی لازم آتی ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۱ربیع الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب