74547 | جائز و ناجائزامور کا بیان | غیبت،جھوٹ اور خیانت کابیان |
سوال
اگر کسی ملک میں جانے کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری ہو، اور کوئی شخص اپنے بچے کا نکاح کر کے رخصتی نہ کرے، پھر وہ بچہ اس ملک میں چلا جائے تو کیا وہ بچہ شادی شدہ کہلائے گا؟ کیا شادی شدہ کہلانے کے لیے رخصتی شرط ہے؟
o
شرعی اعتبار سے نکاح کے بعد لڑکا لڑکی "زوجین" یعنی میاں بیوی بن جاتے ہیں، چنانچہ رخصتی سے قبل ہی مہر طلاق وغیرہ کے احکامات ان کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں۔ لیکن عام طور سے عرف میں صرف نکاح کی وجہ سے کسی کو شادی شدہ نہیں کہا جاتا، بلکہ رخصتی کے بعد شادی شدہ سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذا جس ملک میں جانے کے لیے شادی شدہ ہونا شرط ہو، ان کے عرف اور اس قانون بنانے کی وجوہات کو دیکھ لیا جائے کہ وہ کیا ہیں؟ اگر شادی شدہ سے ان کی مراد یہ ہو کہ رخصتی بھی ہوئی ہو، تو پھر وہاں صرف نکاح کی وجہ سے اپنے آپ کو شادی شدہ ظاہر کرنا درست نہیں۔
حوالہ جات
۔
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
14/ربیع الثانی /1443ھ
n
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |