021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایصال ثواب سے مصنف وغیرہ کی روح کا متوجہ ہونا
74502تصوف و سلوک سے متعلق مسائل کا بیانمعجزات اور کرامات کا بیان

سوال

ایصال ثواب سےاللہ والوں کی روح متوجہ ہوتی ہے یا نہیں؟

مدرسین اورمقررین کیلیئےنسخہ اکسیر ضرورپڑھئےگا،شیخ الاسلام مفتی محمدتقی عثمانی صاحب کےشیخ عارف باللہ ڈاکٹر عبدالحئ عارفی رحمہ اللہ تعالی نے حضرت شیخ الاسلام حفظہ اللہ تعالی سے فرمایا تھا کہ جس کتاب کو پڑھانے کیلئے درسگاہ کی طرف چل پڑو،راستے میں کچھ اوراد پڑھ کرمؤلف اورمصنف کی روح کو بخش دیا کریں،اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ صاحب کتاب کی روح آپ کی طرف متوجہ ہوگی اور کتاب پڑھانے میں ایک خاص قسم کا فیض اور برکت محسوس کروگے،اور کچھ نہ ہوسکےتو یہی نیت بھی کافی ہوگی کہ یا اللہ جو پڑھا رہاہوں،اس کا ثواب،صاحبِ کتاب کی روح کو پہنچادے۔

اس کی تائید میں لکھنے والوں نے لکھاہے کہ حضرت شیخ العرب والعجم مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ نے امام شافعی رحمہ اللہ کو خواب میں فرماتے ہوئے دیکھا کہ  حسین احمد !میں قبر میں ہرروز آپ کیلئے دعاء کرتاہوں،کیونکہ جب آپ حدیث پڑھاتے ہیں تو اختلاف آئمہ ذکر کرتے وقت آپ میرے نام کیساتھ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہو،آپ روزانہ کئی بار مجھے یہ دعاء دیتے ہیں تومیرابھی حق بنتاہے کہ آپ کودعاء میں شامل کروں۔خلاصہ یہ کہ تدریس کےعمل میں برکت سہولت اورفیض کی خاطراگراسےمعمول کےطوراپنایاجائےتومدرسین سمیت طلباء کوبھی فائدہ ہوگا۔

مندرجہ بالا تحریر واٹسپ پر چل رہی ہے،سوال یہ ہے کہ کیا مرنے کے بعد روح اس کے ایصال ثواب کرنے والے کی طرف متوجہ ہوتی ہے؟جیسا کہ شیخ الاسلام مدظلہ کی تحریر میں بتایا گیا ہے؟ جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔جزاکم اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مصنف وغیرہ کوایصال ثواب کرنے سے خود ایصال ثواب کرنےوالے کو بھی علمی وروحانی ترقی حاصل ہونا تجربہ سے ثابت اور اکابر سے منقول ہے،البتہ اس کی کیفیت کیا ہوتی ہے؟اس بارے میں کوئی یقینی بات نہیں کہی جاسکتی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۵ربیع الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب