021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چینل کے ذریعہ کمائی کا حکم
74524جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

مفتی صاحب!میراایک چینل ہےجس میں،میں غریب لوگوں کی مدد کرتاہوں پیسوں کےذریعےیا خوراک کی چیزوں کےذریعےاس طرح یوٹیوب سےپیسے کماناکس طرح ہے؟ میں نے علامہ یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کےایک استادسےیہ سوال کیاتھاتو اس نےبتایا تھا کہ یوٹیوب پرویڈیو اپلوڈ کرکےپیسے کمانا جائز نہیں ہے،وہ تصویروالی ویڈیواورایڈ کی وجہ بتاتےہیں،آپ اس سلسلےمیں رہنمائی فرمائیں۔شکریہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جائزاور حقیقت پر مبنی پروگراموں پر مشتمل چینل کی آمدن جائز ہے،بشرطیکہ ناجائز اشتہارات کو اپنے چینل پرچلانے کی شرط  شامل معاہدہ نہ ہو،اس مقصد کے لیے اشتہارات کی سکریننگ کر کے صرف جائز اشتہارات کوباقی رکھا جائےاورسکریننگ کے باوجود اگر کچھ ناجائز امور پر مشتمل اشتہارات چل جائیں تو اندازہ کر کے اس قدر آمدن کو بلانیت ثواب صدقہ کردیا جائے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷ربیع الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب