021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کامیاب جوان سکیم سے قرض لینا
74629خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

کامیاب جوان انٹر پینور شپ اسکیم، اپنا کاروبار کرنے کے لیے آسان شرائط پر نہایت کم مارک اپ کے ساتھ 21 کمرشل، اسلامی اور گورنمنٹ بینکوں کے ذریعے قرض فراہم کر رہا ہے۔ کیا یہ قرض لے سکتے ہیں یا نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کامیاب جوان اسکیم کے تحت کنونشنل بینکوں سے ملنے والا قرض سودی ہے جس کا لینا دینا جائز نہیں۔ البتہ وہ غیر سودی بینک جو مستند علماء کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق کام کرتے ہوں، ان کے توسط سے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے؛ کیونکہ وہ صارف کو قرض دے کر اس سے اس پر اضافی رقم وصول نہیں کرتے، بلکہ عقدِ مساومہ، مرابحہ، شرکتِ متناقصہ یا اجارہ کے ذریعےصارف کو اس کی ضرورت کی چیز مہیا کر کے اس پر نفع لیتے ہیں ، اور ان شرعی عقود کے ذریعے نفع کمانا درست ہے۔ مزید تفصیل اور اطمینان کے لیے کسی غیر سودی بینک کے مستند شریعہ بورڈ سے راہنمائی لیں۔  

حوالہ جات
۔

عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

21/ربیع الثانی /1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب