021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قابض کے ساتھ سرمایہ کاری سے کسی کو روکنا جائز نہیں۔
77445جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

اگر کوئی شخص ہمارےقابض بھائی کو مزید سرمایہ دینے کے حق میں ہے،واضح رہے کہ ہم چھ بھائیوں کے قبضہ شدہ حق کا یعنی ہمارے چھ حصوں پر قابض ہونے کا علم ہو، مذکورہ شخص یہ حصہ پہنچانے میں ہمارے تیسرے قابض بھائی کے مد دکررہا ہو۔ کیا انکا مدد کرنا جائز ہے یا ان کومزید سرمایہ دینا جائز ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اپنا حق وصول کرنا تو جائز ہے ،لیکن دوسرے کو نقصان پہنچانا یا اس کے جائزحقوق تلف کرنا جائز نہیں، لہذا اگر کوئی شخص اس دوسرے بھائی سے سرمایہ کاری کرے تو اس کو اس سے روکنا جائز نہیں اس لیے کہ یہ اس کے ساتھ اس کے ناجائز قبضہ یا غصب میں تعان کے زمرے میں داخل  نہیں ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۸ربیع الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب