021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چولہاپیکچ کاحق دارکون ہے؟
74637جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم دیامربھاشاڈیم کے متاثرین میں سے ہیں،واپڈانے متاثرین کے لئے دوقسم کے معاوضے دینے ہیں:

١۔متاثرین کی متاثرہ زمین اورجائیداد وغیرہ کامعاوضہ جس کی پیمنٹ 2016 میں ہوچکی ہے۔

۲۔چولہاپیکچ اسے ریسٹلمنٹ پیکچ بھی کہاجاتاہے،جن لوگوں کے گھر کسی بھی طرح ڈیم سے متاثرہورہے ہیں ان کوچولہاپیکچ کی مدسے 47 لاکھ روپے یا12 لاکھ روپے بمع سترہ مرلہ زمین دی جارہی ہے،جس کی ادائیگی 2021 سے شروع ہوئی اورابھی تک چل رہی ہے۔

ہم نوبہن بھائی ہیں،ہمارے والدصاحب زندہ ہیں،2017 میں واپڈا حکام نے سروے کیااوراس کے مطابق ہمیں چولہاپیکچ مقررکردیا،اس مکان کی ملکیت والدصاحب کی ہے اورچولہاپیکچ بڑے بھائی کے نام سے اندراج کیاگیا،کیونکہ مشترکہ خاندان میں گھرکے بڑ ےفرد کے نام جائیدادہوتی ہے،2007  میں  چولہاپیکچ کی مدمیں 2 سے 3 لاکھ روپے دئیے جانے تھے،لیکن اب 47 لاکھ روپے دئیے جارہے ہیں،زمین اورتعمیرات کامعاوضہ جس کااکثرحصہ بڑے بھائی کے نام تھا والد صاحب نے سب میں تقسیم کردیاتھا،اب بڑابھائی چولہاپیکچ کی رقم دوسرے بہن بھائیوں کودینے سے انکارکررہاہے،جبکہ دیگربہن بھائی اس کوظلم سے تعبیرکررہے ہیں،پوچھنایہ ہے کہ کیاہمارااس پرحق ہے؟

نوٹ:بڑے بھائی 2015 سے اسی گھرمیں رہ رہے ہیں،باقی بھائی  والدصاحب کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

۲۔علاقے میں زمینیں جائیداد وغیرہ گھرکے کسی بڑے فردکے نام ہوتی ہیں،جبکہ جائیداد مشترک رہتی ہے۔

۳۔چولہاپیکچ کیلئے اصولی طورپر پیکچ ہولڈرز کامتاثرہ اراضی کی حدود میں گھرہوناضروری ہے۔

تنقیح:سائل نے فون پربتایاہے کہ یہ جگہ والدصاحب کوترکہ میں ملی تھی،انہوں نے کسی بھی بیٹے کوہبہ وغیرہ نہیں کی ہے،وہ یہ کہتے ہیں کہ سب مشترکہ طورپراس کواستعمال کریں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جائیداد کامعاوضہ تووالد کاہے چونکہ جائیداداس کی تھی،چولہاپیکچ بے گھرافراد کی معاونت ہے اوربے گھرسب ہوئے ہیں،اس لئے اس پیکچ میں سب مشترک ہیں،لہذاجائیداد کی قیمت یامعاوضہ میں سے والدنے جس جس کوجتنادیاہے یہ اس کی طرف سے ہدیہ ہے،جتناحصہ اپنے پاس رکھاوہ اس کاذاتی ہے،چولہاپیکچ میں سب گھرانہ شریک ہے،اس لئے اس کوتمام افراد میں برابرتقسیم کیاجائے،بڑے بھائی کادوسروں کو دینے سے انکارکرناغلط ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

محمد اویس بن عبدالکریم

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

23/ربیع الثانی1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب