021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قابض سے حق وصولی کی تدبیر
77444غصب اورضمان”Liability” کے مسائل متفرّق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں  کہ ہم سات7 بھائیوں کے سرمایہ مشترکہ میں سے ہمارا تیسرا بھائی، ہم چھ بھائیوں کے حصوں پر قابض ہے، زیر قبضہ سرمایہ زیادہ تر رقم کی صورت میں ہے (ہماری مشترکہ زمین بھیج کر رقم وصول کر لی تھی)، ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ ہماراحق ہم چھ بھائیوں کے حوالے کیا جائے، مگر ہمارابھائی مسلہ کو حل نہیں کرتا ہے، یعنی ہمارا حق ہم چھ بھائیوں کو نہیں دے رہا ہے۔ہمارا کسی کے ساتھ کچھ کاروبار تھا، اس شخص سے ہم بھائیوں نے اپنا حصہ الگ کر لیا، درپیش مسئلہ یہ ہےکہ

کیا ہم چھ بھائی اس شراکت دار سےالگ شدہ سرمایہ میں سے قابض بھائی کا حصہ روک سکتے ہیں؟جو بھائی ہمارے چھ حصوں پر قابص ہے،اگر ہم چھ بھائی اپنے تیسرے بھائی کے حصہ کو چھ بھائیوںمیں برابر تقسیم کرلیں، تب بھی ہم بھائیوں کے یعنی ہربھائی کا قابض بھائی پر بہت سارا حق پھر بھی رہ جاتاہے، جس پر وہ قابض ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 جب مدیون وغیرہ (جس کے ذمہ حق واجب ہے ) انکار کرے یا ادا نہ کرے تو ایسی صورت میں اپنا حق وصول کرنے کی کے لیے کسی تدبیرسے اپنا حق وصول کرنا جائز ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 422)
ليس لذي الحق أن يأخذ غير جنس حقه وجوزه الشافعي وهو الأوسع.
 (قوله وجوزه الشافعي) قدمنا في كتاب الحجر: أن عدم الجواز كان في زمانهم، أما اليوم فالفتوى على الجواز (قوله وهو الأوسع) لتعينه طريقا لاستيفاء حقه فينتقل حقه من الصورة إلى المالية كما في الغصب والإتلاف مجتبى، وفيه وجد دنانير مديونه وله عليه دراهم، فله أن يأخذه لاتحادهم جنسا في الثمنية اهـ.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۸ربیع الثانی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب