021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شیعہ مذہب چھوڑکر سنی بننے والے لڑکے کو رشتہ دینا
74624نکاح کا بیاننکاح کے منعقد ہونے اور نہ ہونے کی صورتیں

سوال

ہماری بھانجی کا رشتہ ایک ایسے لڑکے کی طرف سے آیا ہے جس کی ماں سنی اور والد شیعہ ہے اور لڑکاشیعہ مذہب سے لا تعلقی اور براءت کرنے  کا اظہار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یونورسٹی میں ایک دوست کی رہنمائی اور اس کے بعد ذاتی انٹرنیٹ سرچ کے ذریعہ مجھے شیعہ مذہب غلط اور سنی مذہب صحیح معلوم ہوا، لہذا میں نے سنی مذہب قبول کرلیا ہے، کیا ایسے لڑکے کو رشتہ دینا شرعا جائز ہے؟ اس میں شرعا کوئی قباحت تو نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب وہ  اس بات کا اظہار اپنے ہوش وحواس کے قیام کے ساتھ اپنے اختیار سے کرتا ہے تو ایسی صورت میں اس کو رشتہ دینے میں شرعا کوئی قباحت نہیں،البتہ مناسب یہ ہے کہ اس لڑکے کے شیعہ مذہب سے اس براءت کو اور سنی مذہب اختیار کرنے کو قانونی شکل دے دی جائے اور اس کا اخبار وغیرہ کے ذریعہ اعلان بھی کروایا جائے تا کہ کل  کسی قسم کی ممکنہ پریشانی سے بچاؤ ممکن ہو۔  

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۵ربیع الثانی۱۴۴۳ھنک

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب