021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کالا جادو کا توڑ
74799ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائلرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے (

سوال

ہماری پسند کی منگنی2019 میں ہوئی تھی،میرے منگيتر کا رویہ تب تک بالکل ٹھیک تھا اور اس سے پہلے بھی،ابھی کچھ ٹائم سے ان کو بہت زیادہ غصہ آنے لگ گیا،ہر چھوٹی بات پہ غصہ آجاتا ہے،جب وہ مجھ سے فون پر بات کرتے ہیں تو بہت غصہ ہوتے ہیں اور جب میرے سامنے ہوتے ہیں اور مجھ سے بات کرتے ہیں تو بالکل ٹھیک ہوتے ہیں،ان کے ساتھ برے حادثات ہوتے ہیں،جیسے تقریباً ہر مہینے ایکسڈینٹ ہوتے رہتے ہیں،ہم صدقہ بھی دیتے ہیں،کبھی تو مجھ سےبہت نفرت کرنے لگتے ہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں پراور ہر بار بولتے ہیں"تمہیں چھوڑ دونگا۔" غصہ میں،لیکن جب غصہ ٹھنڈا ہوتا ہے تو بولتے میں "تمہیں کبھی بھی چھوڑ نہیں سکتا۔"ہر دوسرے دن چھوٹی باتوں پر لڑائی کرتے ہیں اور بَقَوْل انکی والدہ کے ان میں کچھ اثرات کی علامت بھی نظر آئیں ہیں تو سوال میرا یہ ہے کے کیا یہ کالا جادو ہے ؟ اگرہے تو اس کا توڑ میں اپنے گھر بیٹھ کر کیسے کرسکتی ہوں ؟ میں بہت پریشان ہوں خدا کاواسطہ میری مدد کریں! جزاک اللہ خیر

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پہلی بات یہ ذہن نشین کر لیں ہر ناموافق حالت  جادو کا اثر نہیں ہوتی،بلکہ اکثر یہ انسان کے اپنے بد عملیوں کا نتیجہ اور اثر بھی ہوتا ہے، اور بعض مرتبہ یہ اللہ کی طرف سے ایک نوشتہ تقدیر کے طور پر بطور آزمائش بھی ہوتے ہیں،جبکہ بندہ اللہ کی نافرمانی سے بچتا ہو،جادو کے اثر کا اگرچہ انکارنہیں کیا جاسکتا ہے،لیکن اس کا اثر اور دائرہ اختیارات نہ تو کلی طور پر عام اوروسیع ہے اور نہ ہی مستقل اور دائمی ہوتا ہے،بلکہ مشیت واذن خدواندی کا پابند ہوتا ہے،لہذا عموماجادو  کا اثرناپاک رہنے والے،نافر مان اور کمزور عقیدہ لوگوں پر زیادہ ہوتا ہے،لہذاحقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی اورپاک صاف رکھنے کے ساتھ تمام گناہوں سے بچنے کا اہتمام کریں اور پنج وقتہ باجماعت نمازوں کا بھی اہتمام رکھیں، اور صبح وشام منزل پڑھا کریں،( جو کتابچے کی صورت میں چھپا  عام ملتا ہے۔)اوراللہ تعالی سے خوب خوب دعائیں مانگیں اور ہم بھی دل سے دعا کرتے ہیں،انشاء اللہ جلد ہی جادو کا اثر(اگر ہوا تو)زائل ہوجائے گا۔

 واضح رہے کہ نکاح سے قبل منگیتر سے بے حجاب ملاقات اورغیر ضروری گفتگو خلاف شریعت اور گناہ ہے،جس سے اجتناب ضروری ہے اور نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے اگرچہ ایسی ملاقات اور گفتگو جائز تو ہے،لیکن، اسلامی معاشرے میں غیر اخلاقی اورخلاف شرافت عمل سمجھا جاتا ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷جمادی الاولی۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب