021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رمضان کےکفارہ کی رقم اپنے بچوں کوکھلاسکتےہیں؟
74904روزے کا بیاننذر،قضاء اور کفارے کے روزوں کا بیان

سوال

سوال:السلام علیکم  کیافرماتےہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارےمیں

میرےاوپررمضان المبارک کاکفارہ(متواتردومہینےروزےرکھنا)لازم ہواہے،متواتردومہینےروزےرکھنابہت مشکل کام ہےاورساٹھ مساکین کوکھاناکھلانےکی ایک توطاقت نہیں رکھتا،دوسرےساٹھ مساکین ایک جگہ ملتےنہیں ،چھوٹےچھوٹےبچےہیں ان کاکھانامشکل سےپوراہوتاہے۔

اگراپنےبچوں کوکفارہ کی رقم سےآٹالے کرکھلاؤں توکیاعنداللہ بری ہوسکتاہوں یانہیں ؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب تک روزہ رکھنےکی طاقت ہو،کھاناکھلانےسےکفارہ اداء نہ ہوگا،بلکہ روزےرکھناہی ضروری ہے،ہاں اگرکوئی عذریابیماری ہواوراس کاخطرہ ہوکہ بعدمیں زندگی بھرروزےنہیں رکھےجاسکیں گےتوپھرساٹھ مسکینوں کویاایک مستحق کوساٹھ دن تک دووقت(پیٹ بھر)کھانا کھلاناضروری ہوگا۔اس میں چھوٹے(نابالغ )بچےداخل نہیں،بلکہ متوسط عمرکےمستحق لوگوں کوکھاناکھلایاجائے۔

اگراپنےبچوں سےمراداپنی اولاد ہےتواپنی اولادکوکفارہ کی رقم دینےسےکفارہ ادانہ ہوگا، دیگرمستحقین کوتلاش کرکےکھاناکھلاناضروری ہوگا۔

اوراگراپنےبچوں سےمرادمدرسےکےبچےہیں توپھرمستحق بچوں کوکھاناکھلایاجاسکتاہے،اس میں کوئی حرج نہیں،بلکہ مدرسہ میں دینابہترہے۔

حوالہ جات

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

09/جمادی الاولی  1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب