021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٹوپی پہننے کی شرعی حیثیت
74958جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

ٹوپی پہننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اگر کسی شخص کے والدین اسے ہمہ وقت ٹوپی پہننے کا کہیں اور وہ نہ پہنے تو کیا عقوق الوالدین میں آئے گا؟ کیا ٹوپی نہ پہننے والا گنہگار ہوگا؟

نوٹ: یہ نماز کےعلاوہ کی بات ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ننگے سر نماز پڑھنے کی عادت بنا لینا مکروہ تحریمی ہے اور کبھی کبھار کرے تو مکروہ تنزیہی ہے، (نجم الفتاوی:ج۲،ص۳۰۷)نماز کے علاوہ ٹوپی پہننا اگرچہ مستقل مطلوب شرعی نہیں، لیکن چونکہ یہ شرفاء کے لباس کا حصہ ہےاور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےٹوپی کے ساتھ پگڑی باندھنا بھی ثابت  ہے،البتہ یہ ایک سنت عادیہ کے طور پر تھا،لہذاعام حالت میں اسے سنت عادیہ کے طورپر اپنانا تو  باعث ثواب ہے ،لیکن چھوڑنے والے پر نکیر کرنا درست نہیں، نیز جہاں جس معاشرہ میں  ٹوپی نہ پہننا باعث فخراور پہننا معیوب سمجھا جاتاہوایسی صورت میں معاشرے کی موافقت میں نہ پہننا کراہت سے خالی نہ ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۶ جمادی الاول۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب