021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
انجانے خوف میں مبتلاہونا
74957تصوف و سلوک سے متعلق مسائل کا بیانمعجزات اور کرامات کا بیان

سوال

کئی عرصے سے انجانےخوف میں مبتلا ہوں،ذراسا کوئی تیز چلاتا ہےتوایک دم سےڈرجاتا ہوں،کوئی حل یا وظیفہ عنایت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زیادہ وظائف  کے بجائے فرائض اور سنن، مستحبات کا اہتمام کریں، اور بغیر کسی خاص تعداد اور پابندی کے جس قدر آسان ہو صرف لاحول ولا قوۃ الا باللہ کا ورد رکھیں اور ہر نماز کے بعد دل پر دایاں ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ یا قوی پڑھیں،اور نیند مکمل کرنے کی کوشش  کریں اور دل کی طاقت کے لیے کسی  مستندمعالج سے رجوع کریں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۶ جمادی الاول۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب