021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عدت کےدوران ہمبستری سے عدت میں فرق پڑے گا؟
74968طلاق کے احکامعدت کا بیان

سوال

اگر میاں بیوی کہ درمیان تین طلاق واقع ہوجائیں مذاق مذاق میں اور اس کہ بعدبیوی مکمل عدت گزار کر حلالہ کرے اوردوبارہ عدت میں ہواوروہ عدت شوہراول کہ ساتھ رہ کر گزار رہی ہواوراسی عدت کہ دوران ایک حیض گزرنے کہ بعددونوں میں بغیر نکاح کہ ہمبستری ہوجائے تو اس سےعدت میں کیا فرق پڑے گا؟اوردوبارنکاح جائز ہو گا یا نہیں؟براہ کرم مہر کے ساتھ فتوی جاری کر دیں۔شکریہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عدت پرتو فرق نہیں پڑے گا،لہذا عدت دوسرے شوہر کے طلاق کے بعد سے ہی معتبر ہوگی اور اس عدت کے بعدنکاح بھی درست ہے،لیکن گناہ ضرور ہوا ،لہذا اس سے توبہ واستغفار ضروری ہے۔(احسن الفتاوی:ج۵،ص۴۲۷)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰جمادی الاول۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب