021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قسطوں کی تاخیر یا انکار پر موبائل فون بند کرانا
74954خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں پابندی لگانے کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

کیا کچھ قسطیں نہ ملنے پریا قسطوں میں بہت تاخیر ہونے یا قسطوں کی ادائیگی سے انکار پر قسط پر دئیے گئےموبائل کو بیچنےوالاکمپنی کی طرف سے بند کراسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر معاملہ موبائل اور  اس کی فعالیت دونوں کا ایک ساتھ ایک ہی قیمت پر ہوا ہو تو بعد میں موبائل فون بند کرانا درست نہیں،البتہ اگر موبائل فون کی قیمت الگ اور اس کی فعالیت کی قیمت الگ الگ مقرر کر کے معاملہ کیاجائے،اورصرف موبائل کی بیع کی جائے اور اس کی  حق فعالیت کی بیع کا صرف وعدہ کیا جائے کہ تمام قسطوں کی ادائیگی کے بعد ہی اس کی بیع ہوگی تو بعد میں قسطیں ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کو بند کرانا درست ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰جمادی الاول۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب