021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیٹیوں کے لیے جہیز کے طور پر رکھے گئے سونے پر زکوۃ کا حکم
72248زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

ایک عورت نے دس تو لہ سونا بیٹیوں کے جہیز کے لیے رکھا ہے، کیا اس پر زکوۃ ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر وہ سونا عورت کی ملکیت میں ہی ہے تو عورت پر زکوۃلازم ہوگی، لیکن اگر وہ سونا بیٹی کی ملکیت میں دے دیا ہو اور وہ بیٹی بالغہ ہو تو اس بیٹی پر زکوۃ لازم ہوگی جس کی ملکیت میں وہ سونا دے دیا ہو۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 258)
(وشرط افتراضها عقل وبلوغاوإسلام وحرية)
الفتاوى الهندية (1/ 172)
ومنها الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك واليد وأما إذا وجد الملك دون اليد كالصداق قبل القبض أو وجد اليد دون الملك كملك المكاتب والمديون لا تجب فيه الزكاة.

معاذ احمد بن جاوید کاظم

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۲ جمادی الاولی ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

معاذ احمد بن جاوید کاظم

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب