021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا پینشن میں وراثت جاری ہو گی؟
73229میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال:ماں باپ زندہ ہیں اور بیٹا فوت ہو گیا ہے اور مرحوم سرکاری ملازم تھا مرحوم کا ایک بیٹا ، ایک بیٹی اور بیوہ موجود ہیں۔اب مرحوم کی ملنے والی پینشن اور کمیوٹ میں ماں باپ کا حصہ ہو گا یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرحوم کی وفات کے وقت جو بھی منقولہ و غیر منقولہ چیز مرحوم کی ملک میں تھی وراثت اس میں جاری ہوتی ہے۔مرحوم کو ملنے والی پنشن  میں مرحوم کی ملک نہیں بلکہ وہ حکومت کی طرف سے عطیہ اور تبرع ہے،لہذا حکومت جس کے نام پر جاری کرے وہ پنشن اسے ملے گی۔اگر حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ اہلیہ، اولاد کے ساتھ ماں باپ بھی حصہ دار ہیں تو ان کو بھی ملے گا اور اگر یہ پالیسی ہے کہ مرحوم جسے نامزد کرے گا  پنشن اسے ملے گی، جیسا کہ بیوہ وغیرہ،تو پینشن بیوہ کو ملے گی نہ کہ ماں باپ کو۔

حوالہ جات
...

محمد عبدالرحمن ناصر

جامعۃ الرشید کراچی

27/10/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب