021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک بیوی،چار بیٹے اور ایک بیٹی کے درمیان تقسیم میراث
71966میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال:ہمارے دادا ڈاکٹر عبد السلام کا انتقال تقریبا پچاس سال پہلے ہوا۔ انکے ترکہ میں ایک مکان ہے۔ورثاء میں دادا کے انتقال کے وقت تین بیٹے:عبدالرحمن،خالد منصور،سلیم اقبال اور دو بیٹیاں: ساجدہ اور شمع حیات تھیں۔بیوی،مرحوم دادا کے والد،والدہ،دادا،دادی،نانا،نانی وغیرہ پہلے انتقال کرچکے تھے۔پھر مرحوم دادا کے بیٹے خالد منصور کا انتقال ہوا،ورثاء میں بیوہ،چار بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔پھر مرحوم دادا کے ایک اور بیٹےسلیم کا انتقال ہوا اور ورثاء میں بیوہ اور چار بیٹے ہیں،مرحوم سلیم کی بیوہ نے دوسرا نکاح کرلیا ہے۔پھر مرحوم دادا کی بیٹی ساجدہ کا انتقال ہوا،ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا،ورثاء میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔پھر مرحوم دادا کے بیٹے عبدالرحمن کا انتقال ہوا،انتقال کے وقت بیوہ حیات تھیں ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔پھر مرحوم خالد کے بیٹے طارق منصور کا انتقال ہوا،یہ غیر شادی شدہ تھے۔پھر عبدالرحمن مرحوم کی بیوہ کا انتقال ہوا۔مرحومہ کی کوئی اولاد نہیں اور نہ ہی ان کے والدین ان کے انتقال کے وقت حیات تھے۔مرحومہ کے ورثاء میں فقط ایک بھائی ہیں۔واضح رہے کہ دادا کے انتقال کے بعد مکان کے حصے میں ان کی دو بیٹیوں ساجدہ اور شمع کو ان کا حصہ خالد منصور اور سلیم اقبال نے اپنے ذاتی مال میں سے دے کر مکان میں سے ان کا حصہ اپنی طرف کر لیا تھا۔مکان کی مالیت تقریبا مبلغ سولہ کروڑ روپے ہے۔

سوال: مرحوم دادا(ڈاکٹر عبد السلام) کے ترکہ کی تقسیم سے پہلے ان کے بیٹے خالد منصور کا انتقال ہوا،ورثاء میں بیوہ،چار بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ مرحوم عبدالسلام کے ترکہ کی تقسیم سے پہلے ان کے ایک بیٹے خالد منصور کا انتقال ہوگیا تھا،لہذا اب مرحوم خالد منصور کو مرحوم عبدالسلام کے ترکہ میں سے ملنے والا حصہ اور اس کی ملکیت میں موجود دیگر چھوٹا بڑا سازو سامان اور جائداد وغیرہ سب اس کا ترکہ ہے۔چنانچہ اس میں سے سب سے پہلے کفن دفن کے مناسب اخراجات نکالے جائیں گے، اس کے بعد اس قرض کی ادائیگی کی جائے گی جو مرحوم کے ذمہ واجب تھااور اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی(1/3) تک اس پہ عمل کیا جائے گا۔ اس کے بعد جو مال بچے اس کے کل72حصے کرکے مذکورہ ورثاء میں درج ذیل نقشے کے مطابق تقسیم کیا جائے۔

نمبر شمار

ورثاء

عددی حصہ

فیصدی حصہ

1

بیوی

9

12.5%

2

بیٹا            

14

19.4444%

3

بیٹا

14

19.4444%

4

بیٹا

14

19.4444%

5

بیٹا

14

19.4444%

6

بیٹی

7

9.7222%

کل

 

72

100

حوالہ جات
(النساء:۱۲)
یوصیکم اللہ فی اولادکم للذکر مثل حظ الانثیین.
الفتاوى الهندية (6/ 447)
التركة تتعلق بها حقوق أربعة: جهاز الميت ودفنه والدين والوصية والميراث. فيبدأ أولا بجهازه وكفنه وما يحتاج إليه في دفنه بالمعرو ……. ثم تنفذ وصاياه من ثلث ما يبقى بعد الكفن والدين ثم يقسم الباقي بين الورثة على سهام الميراث.

معاذ احمد بن جاوید کاظم 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۲ جمادی الاولی ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

معاذ احمد بن جاوید کاظم

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب