021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
’’سید محمد امام حسین شاہ‘‘ نام رکھنا
73342جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میرے بیٹے کا نام سید محمد امام حسین شاہ اور بیٹی کا نام سیدہ دانین فاطمۃ الزھراء ہے۔ کیا یہ نام درست ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیٹے کا نام سید حسین شاہ رکھنا بہت اچھا ہے البتہ امام ساتھ لگانا مناسب نہیں کیونکہ یہ حضرت حسین ؓ کے ساتھ بولا جاتا ہے ،سنتےہی ذہن اس طرف جاتا ہے ،ادب کا لحاظ کرتے ہوئے یہ مناسب معلوم نہیں ہوتا کہ امام کو بھی اس نام کا حصہ بنایا جائے۔

’’دانین ‘‘ اگر پہلے نون کےزیر  کے ساتھ ہو تو اس کا معنی ہے ’’بہت سے قریب آنے والے مرد‘‘  ہےجو کہ ایک لڑکی کیلیے مناسب نام نہیں ۔دانین کے بجائے صرف سیدہ فاطمۃ رکھ دیں ۔

حوالہ جات
بذل المجهود في حل سنن أبي داود (13/ 349)
 عن أبي الدرداء قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم, فأحسنوا أسماءكم».

  محمد عبدالرحمن ناصر

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

06/11/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب