021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
داماد کا سوتیلی ساس سے پردہ کا حکم
73340جائز و ناجائزامور کا بیانپردے کے احکام

سوال

ایک لڑکی ہے اس کی والدہ فوت ہو گئی ہے اس کے والد نے دوسری شادی کر لی اب اگر اس لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو کیا اس کے والد کی دوسری بیوی کا اس لڑکی کے شوہر سے پردہ ہو گا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوتیلی ساس داماپر حرام نہیں ، داماد کا سوتیلی ساس  سے اگر وہ کسی کے نکاح میں نہ ہو ،نکاح ہو سکتا ہے۔لہذا  مذکورہ صورت میں والد کی دوسری بیوی اس لڑکی کے شوہر سے پردہ کرے گی۔

حوالہ جات
{وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ } [النساء: 24]
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 263)
{وأحل لكم ما وراء ذلكم} [النساء: 24] أي: ما وراء ما حرمه الله تعالى، .........، ويجوز الجمع بين امرأة وبنت زوج كان لها من قبل، أو بين امرأة وزوجة كانت لأبيها وهما واحد؛ لأنه لا رحم بينهما فلم يوجد الجمع بين ذواتي رحم.
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (3/ 105)
 وقد جمع عبد الله بن جعفر بين زوجة علي وبنته ولم ينكر عليه أحد.

 محمد عبدالرحمن ناصر

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

05/11/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب