021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سحر کے ذریعے نکاح پر راضی کرنا
71963نکاح کا بیاننکاح صحیح اور فاسد کا بیان

سوال

ایک گھرجو برائیوں کی جڑ ہے اور لوگوں پر ناقابلِ برداشت تہمت و الزامات لگانے کا عادی ہے۔ان کا ایک لڑکا ذہنی پاگل اور اخلاقیات سے عاری ہے۔ایسے میں اس کے گھر والے تعویذات و سحر کے ذریعے لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسا دیتے ہیں کہ لڑکی کے گھر والے ناچاہتے ہوئے بھی اس لڑکے سے اپنی بیٹی کی شادی کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں۔ یہ  لڑکاعقل سے معذور ہونے کی وجہ سے محنت مزدوری اور کما نہیں سکتا لیکن اس کے بھائی وغیرہ پھر بھی شادی کروادیتے ہیں۔کیا ایسا نکاح جو لڑکی والے ناچاہتے ہوئے بھی کر لیتے ہیں ،شرعاً منعقد ہوجاتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سحر  کرنا حرام ہے، لیکن اگر نکاح  کا ایجاب و قبول گواہان کی موجودگی  میں کیا جائے تو شرعاً نکاح منعقد ہوجاتا ہے۔

حوالہ جات
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (2/ 2)
قال - رحمه الله - (النكاح ينعقد بالإيجاب والقبول).... (ولا ينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين مسلمين بالغين عاقلين)

           مصطفی جمال

دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

07/07/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب