021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نان و نفقہ میں تنگی کی وجہ سے طلاق کا مطالبہ کرنا
71964طلاق کے احکاموہ اسباب جن کی وجہ سے نکاح فسخ کروانا جائز ہے

سوال

نکاح میں لی گئی لڑکی کہتی ہے کہ میرا شوہر کچھ بھی کما کر نہیں لاتا مجھے بھوکا رکھتا ہے، خود اپنے بہن بھائیوں کے گھر جاکر کھاتا ہے۔مجھے مارتا اور   پیٹتا ہے ۔میں اس سے طلاق لینا چاہتی ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں بیان کی گئی صورت اگرواقع کے مطابق ہے تو پہلے مرحلے میں دونوں خاندان کےسمجھ دار لوگوں  کی ایک مجلس رکھ کر اس میں نان ونفقہ اور دیگر مسائل کا حل باہمی مشورے سے نکالنے کی کوشش کی جائے ، اگر کوئی مستقل حل نکل آئے توطلاق کی ضرورت نہیں بصورتِ دیگر نان ونفقہ کی تنگی کی وجہ سے بیوی طلاق کا مطالبہ کر سکتی ہے، اگرشوہر طلاق دینے پر رضا مند نہ ہو تو مہر یا کچھ رقم دے کر خلع دینے پر راضی کرنے کی کوشش کی جائے ۔اگر خلع پر بھی راضی نہ ہوتو عدالت میں نان ونفقہ کی بنیار پر فسخِ نکاح کا دعوی دائر کیا

جاسکتا ہے۔

حوالہ جات
{ وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا
إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا (35)} [النساء: 35]
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (2/ 83)
 قال - رحمه الله - (النفقة واجبة للزوجة على زوجها)
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 590)
ثم اعلم أن مشايخنا استحسنوا أن ينصب القاضي الحنفي نائبا ممن مذهبه التفريق بينهما إذا كان الزوج حاضرا وأبى عن الطلاق؛ لأن دفع الحاجة الدائمة لا يتيسر بالاستدانة، إذ الظاهر أنها لا تجد من يقرضها وغنى الزوج مآلا أمر متوهم، فالتفريق ضروري إذا طلبته.

مصطفی جمال

دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

۷/۷/۱۴۴۲

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب