71558 | زکوة کابیان | مستحقین زکوة کا بیان |
سوال
سوال:اگر وہ لوگ جنہوں نے قرض وصول کرنا ہے، اپنے مقروض کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے زکاۃ دے سکتے ہیں ایسا کرنے والوں کی زکاۃ ادا ہوجائے گی؟
o
اگر مقروض کے پاس اتنے پیسے نہ ہو،جس سے وہ قرض ادا کرسکے تو قرض خواہ زکاۃ کے پیسوں کا پہلے مقروض کو مالک بنائے اور پھر اپنے قرض کی مد میں وصول کرلے ،ایسا کرنے سے زکاۃ ادا ہوجائے گی۔ واضح رہے زکاۃ کے پیسوں کا پہلے مالک بنانا ضروری ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 271)
وحيلة الجواز أن يعطي مديونه الفقير زكاته ثم يأخذها عن دينه، ولو امتنع المديون مد يده
وأخذها لكونه ظفر بجنس حقه، فإن مانعه رفعه للقاضي.
مصطفی جمال
دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی
30/04/1442
n
مجیب | مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |