021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سونا قسطوں پر بیچنے کا حکم
75195خرید و فروخت کے احکامبیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان

سوال

مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایک صرّاف کو چھ لاکھ روپے میں سونا فروخت  کیا ،جب کہ اس سونے کا مارکیٹ ریٹ  پانچ لاکھ روپے ہے ۔

ثمن کی وصولی کی ترتیب یہ ہے کہ ایک لاکھ روپے جو نفع ہے وہ مجھے ایک سال کی قسطوں میں، تقریبا ہر مہینے ساڑھے آٹھ ہزار روپے ، کی صورت میں ادا کرے گا اور پانچ لاکھ روپیہ سال کے بعد یکمشت ادا کرے گا ۔ میرا اس طرح معاملہ کرنا جائز ہے یا ناجائز؟اگر ناجائز ہے تو اس کے جواز کی کیا صورت ہو سکتی ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کاغذی نوٹوں کے ذریعہ سونے چاندی کی خرید و فروخت بیع صَرف نہیں ہے،لہذااس میں اُدھار کی  گنجائش ہے،  لیکن مجلسِ عقد میں کسی ایک عوض پر قبضہ کرنا اور اس کی ایک قیمت مقرر کرنا  لازمی ہے ،اگر سونے کی بیع کے وقت مبیع پر قبضہ کرلیا اور رقم تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرے تو اس کی اجازت ہے ،البتہ ادھار معاملہ میں  اس دن کے سونے کے بازاری نرخ سے زائد پر بیع  کرنا جائز نہیں ،لہذا آپ کا یہ معاملہ کرنا جائز نہیں ۔

حوالہ جات
سئل الحانوتي عن بيع الذهب بالفلوس نسيئة. فأجاب: بأنه يجوز إذا قبض أحد البدلين لما في البزازية ‌لو ‌اشترى ‌مائة ‌فلس ‌بدرهم يكفي التقابض من أحد الجانبين.(ردالمحتار:5/180)
لأنها بيع فيكفي ‌قبض ‌أحد البدلين ولو لم يعطه الدرهم ولم يأخذ الفلوس حتى افترقا بطل في الكل للافتراق عن دين بدين. (البحرالرائق:6/221)
وقيد بالذهب والفضة لأنه لو باع فضة بفلوس أو ذهب بفلوس فإنه يشترط ‌قبض ‌أحد البدلين قبل الافتراق لا قبضهما. (البحرالرائق:6/211)
ولكن جواز النسيئة في تبادل العملات المختلفة يمكن أن يتخذ حيلة لأكل الربا فمثلا إذا أراد المقرض أن يطالب بعشر ربيات على المائة المقرضة فإنه يبيع مئة ربية نسيئة بمقدار من الدولارات التي تساوي مئة وعشر ربيات وسدا لهذا الباب فإنه ينبغي أن يقيد جواز النسيئة في بيع العملات أن يقع ذلك على سعر سوق السائد عند العقد.)بحوث في قضایا فقھیۃ معاصرۃ:1/164)

محمد طلحہ شیخوپوری

دار الافتاء ،جامعۃ الرشید،کراچی

27جمادی الاولی /1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طلحہ بن محمد اسلم شیخوپوری

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب