75488 | زکوة کابیان | زکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان |
سوال
چند افراد نے عام لوگوں بالخصوص سفید پوش افراد کو سستا کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک این جی
او قائم کیا گیا ہے۔ کیا زکوۃ کی رقم این جی او کے ہوٹل کے کرایہ، بجلی اور گیس کے بل، یا ملازمین کی
تنخواہوں میں خرچ کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
o
زکوۃ کی ادائیگی کی ایک شرط، تملیک الفقیر یعنی زکوۃ کی رقم مستحقِ زکوۃ کو مالک بناکر دینا ہے؛ اس لیے زکوۃ کی رقم سوال میں ذکر کردہ مصارف میں خرچ کرنا جائز نہیں۔ ان مصارف کے لیے دیگر عطیات وغیرہ سے انتظام کیا جائے۔
حوالہ جات
۔
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
15/جمادی الآخرۃ /1443ھ
n
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |