021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بھینس کی قربانی کرنا
75531قربانی کا بیانقربانی کے متفرق مسائل

سوال

کیا بھینس کی قربانی کرسکتے ہیں ؟کچھ لوگ کہتے ہیں بھینس کی قربانی نہیں کرنی چاہیے،کیونکہ حدیث میں اس کا ذکر نہیں ہے،رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بھینس کی قربانی کرنا جائز ہے ،وہ جانور جن کی قربانی کرنا جائز ہے ان کی بنیادی طور پر تین اقسام ہیں:پہلی قسم بکرااور اس کی انواع یعنی بھیڑ ، دنبہ وغیرہ،دوسری قسم اونٹ ،اور تیسری قسم گائےاور اس کی انواع،اور گائے کی انواع میں جمہور فقہاء کے نزدیک  بھینس بھی شامل ہے،لہذا گائے کی قربانی کا جو حکم ہے وہی حکم بھینس کی قربانی کا ہے۔

حوالہ جات
عن جابر بن عبد الله، أنه قال: نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بالحديبية البدنة عن سبعة، والبقرة عن سبعة .(سنن أبي داؤد:3/98)
(أما جنسه) : فهو أن يكون من الأجناس الثلاثة: الغنم أو الإبل أو البقر، ويدخل في كل جنس نوعه، والذكر والأنثى منه والخصي والفحل لانطلاق اسم الجنس على ذلك، والمعز نوع من الغنم والجاموس نوع من البقر.( الفتاویٰ الھندیۃ:5/297)
أما جنسه فهو أن يكون من الأجناس الثلاثة الغنم أو الإبل أو البقر، ويدخل في كل جنس نوعه والذكر والأنثى منه والخصي والفحل لانطلاق اسم الجنس على ذلك، والمعز نوع من الغنم، والجاموس نوع من البقر بدليل أنه يضم ذلك إلى الغنم والبقر في باب الزكاة.
( بدائع الصنائع:5/69)

محمد طلحہ شیخوپوری

دار الافتاء ،جامعۃ الرشید،کراچی

18جمادی الثانیۃ/1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طلحہ بن محمد اسلم شیخوپوری

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب