021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نام کی تبدیلی سے متعلق ایک صورت کا حکم (شعیب عبدالرزاق ،زاہد رزاق نام تبدیل کرنے کاحکم)
75549جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

میرا نام شعیب عبد الرزاق ہے۔ میں نے اپنے نام کے بارے میں دار الافتاء سے پوچھا تو جواب عدم جواز کا آیا۔ میرے بڑے بھائی کا نام زاہد رزاق ہے جو عدالت میں اعراض نویس ہیں، عدالتی کاغذات اور اسٹیمپ میں یہی نام ہے، اب اس کا کوئی  حل بتائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حل کے حوالے سے یہ بات تو مسلّم  ہے کہ آپ کے بھائی کے ذمہ لازم ہے کہ جن جن سرکاری  دستاویزات میں  ان کا نام غلط درج ہے وہ وہاں سے اسے ٹھیک کروانے کی کوشش کریں   ۔ تجربہ  یہی ہے کہ کچھ مشقت  کے ساتھ نام کا  تبدیل کروانا ممکن ہے۔ چنانچہ   اس سلسلے  میں سب سے پہلے شناختی کارڈ پر  سے نام تبدیل کروائیں کیوں کہ شناختی کارڈ میں نام تبدیل ہو جانے کے بعد دیگر دستاویزات میں  نام تبدیل  کروانا نسبتاً آسان  ہو جاتا ہے۔  البتہ اگر کوئی ایسی صورت ہو کہ نام تبدیل کروانے  میں غیر معمولی مشکلات آ رہی ہوں یا مزید مسائل پیدا ہو رہے ہوں تو پھر کم از  کم عام دستاویزات (غیر سرکاری )  میں  اپنا   وہی نام استعمال کریں جو  شرعاً درست ہو۔

حوالہ جات
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام :(1/ 37)
(المادة 21) الضرورات تبيح المحظورات، الضرورة هي العذر الذي يجوز بسببه إجراء الشيء الممنوع.
(المادة 22) ما أبيح للضرورة يتقدر بقدرها، أي أن الشيء الذي يجوز بناء على الضرورة يجوز إجراؤه بالقدر الكافي لإزالة تلك الضرورة فقط، ولا يجوز استباحته أكثر مما تزول به الضرورة.

محمد انس جمیل

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

١٧،  جمادی الثانی  ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد انس ولدمحمد جمیل

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب